ya rahman ka wazifa
یا رحمٰن کا وظیفہ
جو آج کا وظیفہ ہےاس وظیفہ سے تین چیزیں حاصل ہونگی
بچے کا پڑھائی میں دل لگانے کے لیے
مرگی کی بیماری دور کرنے کے لیے
یاد الہی کی غفلت اور سستی دور کرنے کے لیے
آج پھر آپ کی خدمت میں ایک نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں
آج کا وظیفہ اللہ پاک کے خاص نام کاہے یا رحمٰن کا وظیفہ
بہت ہی معتبر اور زود اثر ہے اس لئے کہ یہ اللہ عزوجل کا
خاص نام ہے جو لوگ دنیاوی اور دینی کاموں میں کاہلی
اور غفلت کی وجہ سےاپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں تے
ان لوگوں کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد سو بار مداومت
کریں یا رحمٰن پڑھیں تنویر میں ہے کہ اس کے دل کو ظلمت
و غفلت وسستی سے پاک کرے اور جو بچے پڑھنے سے
بھاگتے ہو ں پڑھنے سے دل چراتے ہو ں پڑھنے میں دل نہ
لگتا ہو تو ہر نماز کے بعد پانی پر دم کر کے پلایا جائے تیز
دماغ والا ہو جائے گا بچہ اور پڑھائی میں آگے ہو جائے گا
اور صاحب دلائل فرماتے ہیں فرماتے ہیں جو 298 بار نماز
فجر کے بعد پڑھا کرے تو اللہ تعالی اس پر رحمت فرمائے
اور اس کے دل کو روشن فرمائے گا اور اگر مر گی والے کے
کان میں چالیس بار ایک سانس میں پڑھ کر دم کرے تو
فورا وہ ہوش میں آ ئے کشف اگر چالیس روز دو ہزار پانچ
سو مرتبہ با شرائط تلاوت کرے یعنی پڑھے تمام اسرار
مشاہدہ کرے گا بس یقین سے اور سچے دل کے ساتھ پڑھیں
انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی بس اللہ کی ذات پر یقین
کرنا لازمی ہے اس اسم کے یعنی نام کے موکل غائبانہ اس
کی اطاعت کرتے رہیں گے بارہا کا مجرّب و آزمودہ ہے
اپیل
اگر یہ پوسٹ اچھی لگی ہو تو دوسرے میرے بھائیو ضرور
شیر کریں تاکہ دوسرے بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں
0 Comments
No link send