یا اللہ کا وظیفہ
اس وظیفہ سے یہ تین چیزیں حاصل ہوگی
چھپے ہوئے راز معلوم ہوں گے
بڑی سے بڑی مراد پوری ہو گی
جس چیز کی خواہش ہو غیب سے ملے گی
آج کا وظیفہ اللہ پاک کے خاص نام کاہے یا اللہ کا وظیفہ
بہت ہی معتبر اور زود اثر ہے اس لئے کہ یہ اللہ عزوجل کا
خاص نام ہے یا اللہ، یہ نام اسم ذات اور تمام صفات الہیہ
کا جامعہ ہے تنویر میں ہے اگر کوئی شخص روزانہ ایک ہزار
مرتبہ یا اللہ پڑھے گا تو مستجاب الدعوات ہو جائے گا یعنی
چھپے ہوئے راز اس کے سامنے ظاہر ہوں گے صاحب دلائل
تحریر فرماتے ہیں (لکھتے ہیں کی جو کوئی ہر نماز کے بعد
سو بار یااللہ پڑھتا رہے صاحب باطن اور کشف ہو یعنی
جتنی چھپی ہوئی چیزیں ہیں اس کے سامنے ظاہر ہو
جائیں گےاور جو کوئی 3125 بار یا اللہ کو لکھ کر
آٹے میں گولی بنا کر دریا میں ڈالے اگر خدا چاہے تو 19 دن
میں ہر بڑی سے بڑی مراد حاصل ہوگی چاہے وہ تخت شاہی
کی تمنا ہی کیوں نہ ہو ہر مراد پوری ہوگی ان شاء اللہ
چائہیے کی اس عمل کو مؤکل کی حاضری کی نیت سے
نہ پڑھے کہ اس زمانہ میں عمل با مٔوکل کرنا بہت دشوار ہے
اس لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ یہ عمل 19 دن اس ترکیب
سے بغیر ترک جلالی و جمالی کے پڑھے صرف جھوٹ و
دیگر ممنوعات شرع سے بچتارہے 19 دن کے بعد چار سو
مرتبہ روزانہ پڑھا کریں جس چیز کی بھی خواہش ہو
ضرورت ہو غیب سے پہنچی رہے گی اس اسم کے یعنی نام
کے موکل غائبانہ اس کی اطاعت کرتے رہیں گے
بارہا کا مجرّب و آزمودہ ہے
میری پوسٹ اچھی لگی ہو تو اپنے دوستوں کے پاس ضرور شیئر کیجئے
0 Comments
No link send