Ya Kabiru Ya Akbaru Ya Mutakabbi
بہت ہی عمدہ اور اعلی وظیفہ
ناظرین جو آج کا وظیفہ ہے
یہ وظیفہ صالح اولاد یعنی اچھی اولاد کے لیے بہت عمدہ
وظیفہ ہے اور اور لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے
بھی آج پھر آپ کی خدمت میں ایک نئی پوسٹ کے ساتھ
حاضر ہوا ہوں چلئیے چلتے ہیں وظیفہ کی طرف آج کا
وظیفہ ا للّٰہ کےخاص نام ( یا کبیرُ یا اکبرُ یا متکبّرُ) کا ہے
امام علی رضا رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ
اکثرمباشرت سے پہلے (یعنی بیوی سے صحبت کرنے سے
پہلے) اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ مجھے اچھی اولاد ہو
اور اللہ پاک اسے اچھی اور صالح اولاد عطا فرمائے تو اسے
چاہیے کہ بیوی سے صحبت کرنے سے پہلے ان ناموں کو دو
مرتبہ پڑھ لے ( یا کبیریا اکبر یا متکبر ) تو پروردگار عالم
صالح اولاد عطا فرمائے گا ان شاء اللہ تعالی بس یہ وظیفہ
صدق دل سے تین مرتبہ پڑھنا ہے اور حضرت شیخ عبد
المجید مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کی یہ ذکر
صالحین اور عابدین کے اذکار سے ہے اس نام کے ذاکر میں
شائستگی اور امور میں باقاعدگی پیدا ہوجاتی ہے اور نظر
عام اور خاص میں عزت وحرمت پیدا ہوجاتی ہے اور ہر
سرکش ذلیل و سر نگوں ہو جاتا ہے یا متکبر کو 636 مرتبہ
فجر کی نماز کے بعد پڑھنا چاہیے اور اگر کوئی شخص
232 مرتبہ روزانہ اس اسم یا کبیر کو پڑھے بزرگی حاصل
ہوگی اور شیخ ابو العباس ابن علی علی رحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں کہ اسم یا کبیر کا ذاکر اذکار جلیلہ سے ہے اور
جو خواص اسم متکبرکے ہیں وہی اس اسم مبارک ہیں ان
اسمأکے ذکر سے ہر سرکش اور بادشاہ مطیع ہو جاتا ہے
( یعنی شرارت کرنے والا چاہے جتنے بھی شریر ہوں اور
بادشاہ آپ سے محبت کریں گے آپ کی فرمانبرداری کرنے
لگیں گے ان شاء اللہ تعالی میں کہتا ہوں یہ وظیفہ اپنا کے
دیکھیں انشاءاللہ اللہ نے چاہا تو آپ ہنڈریڈ پرسنٹ کامیاب
ہو جائیں گے انشاء اللہ
0 Comments
No link send