Ya Muhaiminu Ka Wazifa
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ناظرین جو آج کا وظیفہ ہے
اس وظیفہ میں بھی میں بزرگان دین کے اقوال شامل ہیں
اور یہ وظیفہ جس کی تعریف سن کر آپ خود حیرت میں
پڑ جائیں گے اتنا پاور فل وظیفہ ہے آج پھر آپ کی خدمت
میں ایک نئی ویڈیو کے ساتھ حاضر ہوا ہوں آج کا وظیفہ
اللّٰہ کےخاص نام ( یامہیمنُ) کا ہے اس اسم مبارک (یعنی نام
مبارک) میں ہیبت و عظمت کی بہت بڑی خاصیت ہے یہ
وظیفہ دشمنوں کے قلب کو مرعوب کرنےاور رعب و
وجاہت سے مسخر کرنے کی خاص تاثیر ہے اس اسم کے
ذاکر پر(ذکرکرنےوالے) سخت دل موم ہو جاتے ہیں کارہائے
مشکل (مشکل کام)آسان ہو جاتے ہیں ناقابل برداشت (جو
برداشت کے قابل نہ ہو) بوجھ اٹھانے کی قوت پیدا ہوجاتی
ہے (تنویر) نہ مخلوق کو اس سے کوئی برائی پہنچے نہ
کوئی اسے برائی نقصان پہنچا سکے (ظفر جلیل) شیخ
مغربی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی بھی شخص
40چالیس یا 70ستر دن(یامہیمن) صبح کے وقت میں بعد
غسل (کہ غسل کرتے وقت اور بعد غسل ختم عمل تک
کسی سے بات نہ کرے یعنی غسل سےلے کر کے جب تک
وظیفہ پڑھے اس وقت تک کسی سے بات چیت نہ کرے اور
اچھا پاک صاف لباس پہن کر اور (18496)اٹھارہ ہزار چار
سو چھیانوے مرتبہ اس نام مبارک کو پڑھے یامہیمن
یامہیمن اسی طرح سے یہ پڑھتا رہے ایسی تسخیر پیدا ہو
کہ خود متحیر ہو جائے یعنی خود حیرت میں پڑ جائے گا
(تنویر) تو پتہ چلا کہ یامہیمن کا یہ وظیفہ بہت ہی عمدہ
اور بہت ہی پاور فل ہے ایک بار کر کے دیکھیں
انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی
0 Comments
No link send