Dua-yailahi har jgah teri ata ka sath ho|hamd Bari tala

دعا

مناجات بدرگاہ قاضی الحاجات

یا الٰہی (عزوجل) ہر  جگہ تیری عطا کا ساتھ  ہو
جب پڑے مشکل شہ مشکل کشاﷺ کا ساتھ ہو

یا الہی  بھول جاؤں نزع کی  تکلیف کو
شادی دیدار حسن مصطفیﷺ کا ساتھ ہو

یا الہی (عزوجل) گور  تیرہ کی جب  آئے  سخت  رات 
ان کےﷺ پیارے منہ کی صبح جانفزا کا ساتھ ہو

یا الہی جب پڑے محشر میں شور داروگیر
امن  دینے والے پیارے  پیشوا کا  ساتھ ہو

یا الہی جب زبانیں  باہر آیئں پیاس سے
صاحب کوثر شہ جودو عطا کا ساتھ ہو

یا الہی (عزوجل) سرد مہری پر ہو جب خورشید حشر
سید(ﷺ)  بے سایہ  کے ظل لوا  کا  ساتھ  ہو

یا الہی گرمی محشر سے جب بھڑکیں بدن
دامن محبوب  کی ٹھنڈی  ہوا کا ساتھ ہو

یا الہی  نامہ  اعمال جب  کھلنے  لگیں
عیب پوش خلق ستار خطا کا ساتھ ہو

یا الہی جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میں 
 ان تبسم (نچھاور) ریز  ہونٹوں کی  دعا  کا ساتھ ہو

یا الہی جب حساب  خندہ  بے جا رلائے 
چشم گریان شفیع مرتجے کا ساتھ ہو

یا الہی  رنگ  لائیں  جب مری  بے باکیاں
ان کی(ﷺ) نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو
یا الہی جب چلوں تاریک راہ پل صراط
آفتاب  ہاشمی  نورالہدیٰ  کا  ساتھ ہو

یا الہی جب  سر  شمشیر پر چلنا پڑے
رب سلم کہنے والے  غمزدہ کا ساتھ ہو

یاالہی جو دعائیں نیک ہم تجھ سے کریں
قدسیوں کے لب پہ اٰمین ربنا کا ساتھ ہو

یا الہی جب رضا (اعلیحضرت) خواب گراں سے سر اُٹھائے
دولت بیدار عشق مصطفیﷺ کا ساتھ ہو
ترجمہ اشعار
اشعار1
ہمہ وقت ہر جگہ یا الہی تیری بخشش میرے ساتھ ہو میں اگر کسی مشکل میں پھنس جاؤں تو شاہ مشکل کشارحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد مشکل کشائی کا ساتھ ہو
اشعار 2
محسن اعظم نور مجسم رحمت عالمﷺ کے دیدار کی خوشی میں ہے الٰہ العالمین میں موت کی شدید تکلیف کو بالکل فراموش کر دوں
اشعار 3
اے اللہ جب قبر میں رات کی طرح سخت اندھیرا ہو تو روئے تاباں صبح درخشاں جانے عالم ﷺکا ساتھ ہو
اشعار 4
قیامت کے دن جب گناہ گاروں کی پکڑ دھکڑ کا شوروغل مچا ہو تو رہبر ورہنما شفیع روز جزا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی الہ العلمین قربت عنایت فرما دینا 
اشعار 5
یا الہی قیامت کے دن سخت گرمی کی وجہ سے پیاس سے شدید اور زبانیں منہ سے باہر لٹکنے لگیں تو مالک کوثر جن کی شان میں انا اعطیناک الکوثر نازل ہوئی ان کا ساتھ عنایت فرما تاکہ ہم گرمی محشر سے محفوظ رہیں
اشعار6
یااللہ جب سورج قیامت کے دن بے وفائی سے اپنی تپش زیادہ کردے توسید بے سایہ جن کے جسم پاک کا سایہ نہیں ان کے جھنڈے لوا الحمد کے سایہ میں جگہ عنایت فرما
اشعار7
اےاللہ قیامت کے دن جب گرمی سے بدن جھلسنے لگیں تو دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹھنڈی ہوا عطافرمادینا
اشعار8
اے رب العالمین میرے اعمال کی کتاب جب دیکھی جائے تو مخلوق کے عیب چھپانے والے غلطیوں کو پوشیدہ رکھنے والے آقاﷺ کا ساتھ ہو
اشعار 9
گناہوں کا حساب دیتے وقت اے رب العالمین جب میری آنکھیں آنسو بہانے لگیں تو مصطفی ﷺ کے تبسم نچھاور کرنے والے ہونٹوں کی مناجات کا ساتھ ہو
اشعار10
اے خدا جب غلط ہنسی مذاق کی وجہ سے ہم روئیں تو شفیع روز جزا کی شفاعت کے ہم امیدوار ہیں ان پیارے مصطفیﷺ کی رونے والی آنکھوں کا ساتھ ہو
اشعار 11
یا الہی جب میری بے خوفی رنگ دکھائے فتنہ میں ڈالے تو حضور ﷺکی نیچی نظروں کی شرم وحیا کا ساتھ ہو
اشعار 12
اے اللہ پل صراط کے اندھیرے راستہ پر گزر ہو تو ہاشمی سورج ہدایت کے نور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نصیب ہو
اشعار 13
یا خدا تلوار سے زیادہ تیز دھاروالے رستہ پل صراط پر سے جب گزروں تو رب سلم اے رب سلامتی کی دعا کرنے والے غم خوار کا ساتھ ہو
اشعار 14
یاالہ العالمین میں تجھ سے جو بھی نیک دعا مانگوں تو مقرب فرشتوں کی آمین کا ساتھ ہو
اشعار 15
یا الہی جب رضا گہری نیند سے بیدار ہو تو جاگنے والے اس بامراد نصیبہ ورکو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ ہو
दुआ
मुनाजात बदरगाहे क़ाज़ियुल हाजात

याइलाही हर जगह तेरी अ़ताका साथ हो
जब पड़े मुश्किल शहे मुश्किल कुशा का साथ हो

या इलाही भूल जाऊं नज़ अ की तकलीफ को शादी ए दीदार हुस्न ए मुस्तफा ﷺका साथ हो

या इलाही गोरे  तीरह की जब आए सख्त रात उनके प्यारे मुंह की सुभ हे जां फिज़ा का साथ हो

या इलाही जब पड़े महेश्वर में शोर दारो गीर
अमन देने वाले प्यारे पेशवा का साथ हो

या इलाही जब ज़ुबानें बाहर आएं प्यास से
साहिबे कौषर  शहे जूदो अ़ता का साथ हो

या इलाही सर्द महरी पर हो जब खुर्शीद ह़शर
सय्यदे बेसाया के ज़िल्ले लवा का साथ हो

या इलाही गर्मीये महेश्वर से जब भड़के बदन दामने मह़बूब की ठंडी हवा का साथ हो

या इलाही नामए आ़माल जब खुलने लगें
अ़एब पोशे खल्क़ सत्तारे खता का साथ हो

या इलाही जब बहें आंखें हि़साबे जुर्म में
उन तबस्सुम रेज़ होठोंकी दुआका साथ हो

या इलाही जब हिसाबे खंदा बेजा रुलाए
चशमे गिरियाने शफी़ ए मुर्तजा का साथ

या इलाही रंग लाएं जब मेरी बेबाकी यां
उनकी नीची नीची नज़रों की ह़या का साथ हो

या इलाही जब चलूं तारीख राहे पुलसिरात
अफताबे हाशमी नुरुल हुदा का साथ हो

या इलाही जब सरे शमशीर पर चलना पड़े रब्बे सल्लि कहने वाले ग़मज़ुदा का साथ हो

या इलाही जो दुआएं नेक मैं तुझसे करूं
कुदसियों के लब से आमीन रब्बाना का साथ हो

या इलाही जब रज़ा खोवाबे गरां से सर उठाए दौलते बेदार इशके़ मुस्तफा ﷺका साथ हो
मुकम्मल

Post a Comment

0 Comments