نعت رسول اکرم ﷺ
اشعار 1
گلے سے باہر آ سکتا نہیں شور فغاں دل کا
الہی چاک ہو جائے گریباں ان کے بسمل کا
اشعار 2
شب اسریٰ قمر حیرتزدہ فرتا رہا شب بھر
بھلایا ڈھنگ ان کی چال نے سیر منازل کا
اشعار 3
سنا جب نام گل خار مدینہ چھپ گیا دل میں
کہ ہر مطلق ہے جلوہ گاہ حسن فرد کامل کا
اشعار 4
یہ کس کے رعب آمد نے کیا عالم پہ و بالا
کی شیرازہ پریشاں ہو گیا ہر نظم باطل کا
اشعار 5
یہ کیا نالہ ہے دشت طیبہ میں اےواے محرومی
مگر حسرت ہے پھر اس بن میں لوٹا قافلہ دلکا
اشعار 6
کسی وحشی کی خاک اڑ کر چمن میں آ گئی شاید
بگولوں سے ہے اٹھتا شور مستانہ سلاسل کا
اشعار 7
رضائے خستہ کیا کہنا عجب جادو بیانی ہے
نمک ہرن نغمہ شیریں میں ہے شورِ عنادل کا
ترجمہ اشعار
اشعار 1
دل کی آہ و زاری کا گلا منھ یعنی زبان پر نہیں آسکتا یا الہی اس لیے یے ان کے زخمی دل عاشق کا گریبان چاک ہو جائے
اشعار 2
چاند معراج کی رات رات بھر حیرت کے عالم میں گردش کرتا رہا ان کی روش اختیار کرنے نے نے رفتار کو بھلا دیا
اشعار 3
جب پھول کا نام سنا تو مدینہ منورہ کے دشت کا کانٹا دل میں چبھ گیا کیونکہ ہر آزاد فرد مرد کامل کا دل حسن کی جلوہ گاہ ہے
اشعار 4
یہ کسی کی آمد کے دبدبہ سے جہاں یعنی دنیا تہ وبالا ہوگی اور باطل کے نظم و نسخ کا شیرازہ منتشر ہو گیا انا فتحنا کے ساتھ سرفراز فرمایا گیا
اشعار 5
افسوس یہ کیسی بدنصیبی ہے کہ دشت طیبہ سے آہ و فغاں رونے کی آوازیں آرہی ہیں کہ اس جنگل میں دل حسرت زدہ کا قافلہ لوٹ گیا
اشعار 6
کسی جنگلی کے پاؤں کے گرد شاید چمن میں اڑ کر آگئی ہے کہ تیز ہواؤں کے چلنے سے ایسا شور اٹھ رہا ہے جیسے بیڑیوں کی مستانہ جھنکار ہے
اشعار 7
عشق سے زخمی رضا کی فصیح وبلیغ عمدہ گفتگو کاکیاکہنا ایسے ہے جیسے بلبلوں کے میٹھےسریلے نغموں میں ملاحت ہی ملاحت ہے
नाते रसूले अकरम सल्लल्लाहू अलेही वसल्लम
गले से बाहर आसकता नहीं शोरे फगां दिल्का
इलाही चाकहो जाए गरेबां उनके बिस्मिल का
शबे असरा क़मर हैरतज़दा फिरतार शब भर
भुलाया ढंग उनकी चाल ने सेरे मना ज़िलाका
सुना जब नाम गुल खारे मदीना चुभगया दिल में
कि हर मत़लक़ है जलवा गाह हु़सने फर्द का मिल का
येह किसके रोअब आमद ने किया आ़लम तहे व बाला
कि शीराज़ा परेशां हो गया हर नज़्म बातिल का
यह क्या नाला है दश्ते तै़बा में ए वाई ए मह़रूमी
मगर ह़सरत है फिर उस वन में लौटा का़फिला दिल का
किसी वह़शी की खाक उडकर चमन में आ गई शायद
बागोलों से है उठता शोर मस्ताना सला सिलकका
रजा़ ए खस्ता क्या कहना अ़जब जादू बयानी है
नमक हर नग़म ए शीरीं में हैशोरे अ़ना दिल का
0 Comments
No link send