Lam Yati nazeero kafi nazarin Naat Sharif|لم یات نظیرک فینظر مثلتو نہ شد پیدا جانا

کلام اعلی حضرت علیہ الرحمہ
Lam Yati nazeero kafi nazarin Naat Sharif|لم یات نظیرک فینظر مثلتو نہ شد پیدا جانا


نعت رسول مقبول ﷺ
لم یات نظیرک فینظر مثلتو نہ شد پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورے سر سوہے تجھ کو شہ  ہردوسرا جانا

البحر علاولموج طغی من بیکس و طوفاں ہوشربا
منجدھار میں ہوں بگڑیہے ہوا موری نیا پار لگا جانا

یا شمس نظرت الی لیلی چو بطیبہ رسی عرض بکنی
توری جوتکی جھلجھل جگ میں رچی مری شب نے نہ دن ہونا جانا

انا فی عطش و سخاک اتم اے گیسوئے پاک اے ابرکرم
برسن ہارے رمجھم رمجھم دو بوند ادھر بھی گرا جانا

اروح فداک فزد ہرک یک شعلہ دگر برزن عشقا
مورا تنمن دھن سب پھونک دیا یہ جان بھی پیارے جلا جانا

بسخامہ خام نوائے رضا نہ یہ طرز مری نہ یہ رنگ مرا
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اسراہ پڑا جانا
ترجمہ اشعار 
اشعار 1
آپ جیسا کسی کی نظر میں نہیں آیا اور نہ کسی کے علم میں ہے کہ آپ کے مانند پیدا ہوا ہو تمام جہاں کی تاجداری آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیب دیتی ہے ہم نے آپ کو دونوں جہاں کا بادشاہ تسلیم کیا ہے
اشعار 2
سمندر کا پانی اونچا ہو گیا اور موجیں پرجوش ہیں میں اکیلا ہوں طوفان سے ہوش اڑا جاتا ہے سمندر کے درمیان میں ہوں ہوا مخالف ہے میری کشتی کنارے لگا دیجئے
اشعار 3
اے سورج تو نے میری رات کو دیکھ لیا تیرے طلوع ہونے سے بھی روشن دن نہیں ہوئی تو جب طیبہ کے اوپر پہنچے تو میری یہ درخواست پیش کر دینا تیرا ایک امتی رضانےیہ درخواست دی ہے کہ سرکار آپ کے نور کی تیز روشنی سے تمام جہان منور ہو گیا مگر میری تاریک رات دن ہونے کا نام نہیں لیتی ہے
اشعار 4
میں پیاسا ہوں اور آپ ﷺ کی سخاوت کامل ہے پاک گیسو کرم کے بادل برسنے والے ہلکی ہلکی بارش کی دو بوندیں مجھ پر بھی گرا دیجئے
اشعار 5
میری جان آپ پر قربان ہے عشق کی سوزش کو زیادہ کر دیجیے اپنے عشق کی مزید ایک اور چنگاری مجھ پر ڈال دیجئے میرا جسم دل تمام سامان عشق کی آگ میں جل کر بھسم ہو گیا ہے پیارے آقا ﷺاس جان کو بھی جلا دیجیے
اشعار 6
رضا کی صدا اور قلم کمزور نا تجربہ کار ہے میرا طور طریقہ اور انداز ایسا نہیں ہے کہ میں چار زبانوں میں شعر کہوں مگر دوست احباب کا اصرار تھا کہ میں اس طرح نعت لکھوں مجبورا فرمائش پوری کردی ہے
नाते रसूल मक़बूलﷺ
लम याति नज़ीरु कफी नज़रिन मिषले तो न शुद पैदा जाना
जगराज को ताज तोरे सर सो है तुझको शहे दूसरा जाना

अल बहरु उ़ला वल मौजू त़ग़ा मन बेकसो तूफां होशरूबा
मंजधार में हूं बिगड़ी है हवा मोरी नैया पार लगा जाना

या शमशु नजि़रति इला लैली चू बतइबा रसी अ़र्ज़े बकुनी
तोरी जोत की झल झल जग में रची मोरी शबने ना दिन हो ना जाना

अना फी शिवं वसख़ा क अतम अए गेसुवे पाक  अएअब रे करम
बरसन हारे रिमझिम रिमझिम दो बूंद इधर भी गिरा जाना

अर्रूहु फिदा क फज़िद ह़र्क़ा यक शोअ़ला दिगर बर्ज़न इशक़ा
मेरा तन मन धन सब फूंक दिया यह जान भी प्यारे जला जाना

बस ख़ा मए ख़ाम नवाए रज़ा ना ये तर्ज़ मेरी ना ये रंग मेरा
इरशाद अहिब्बा नात़िक़ था ना चार इस राह पडा जाना

Post a Comment

0 Comments