نعت پاک
لطف انکا عام ہو ہی جائے گا
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
اشعار 2
جان دے دو وعدہ دیدار پر
نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا
اشعار 3
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
اشعار 4
یاد گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر
دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا
اشعار 5
سائلو دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا
اشعار 6
یاد ابرو کر کے تڑپو بلبلو
ٹکڑے ٹکڑے دام ہوئی جائے گا
اشعار 7
مفلسو ان کی گلی میں جاپڑو
باغ خلد اکرام ہو ہی جائے گا
اشعار 8
غم تو انکو بھول کر لپٹا ہے یوں
جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا
اشعار 9
آپ لو ان کی نظر سیدھی رہے
بوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا
اشعار 10
اب تو لائی ہے شفاعت عفو پر
بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا
اشعار 11
اےرضا ہر کام کا ایک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
ترجمہ اشعار
اشعار 1
ہر خاص و عام پر ان کی مہربانیاں ہو جائیں گی ہر نامراد خوش ہو جائے گا
اشعار 2
اپنا قرض وصول ہو جائے گا اے عاشقوں دیدار کے وعدہ پر جان دے دوں
اشعار3
جنہوں نے اپنے آپ کو مٹا دیا آپ کی خدمت تن من دھن سب کچھ فدا کر دینا ایسے اعصاب کے نشانوں کو کوئی نہیں مٹا سکتا مٹتے مٹتے ان کی شہرت ہو جاتی ہے وہ صدّیق، و فاروق، و عثمان ،حیدر سیف اللہ، داتا ،غوث و خواجہ کے ناموں سے تاقیامت شہرت پا جاتے ہیں
اشعار 4
آپ کے دونوں کا کل مبارک دو لام کی مثل ہیں الف اور{ ہ} کے درمیان جب دولام داخل ہو جائیں تو لفظ اللہ یعنی ذکر حق دل میں پیدا ہو جاتا ہے
اشعار 5
فقیر وسخی داتا کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھو تھوڑا بہت احسان بخشش تم پر ضرور ہوگا
اشعار 6
اے بلبلو پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ابرو کو یاد کر کے پھڑکو تڑپو جال خود بخود پاش پاش ہو جائے گا اور تم صیادکے جال سے آزادی حاصل کر لو گی
اشعار 7
اےغریب فقیرو ان کی گلی میں ڈیرے جما لو باغ جنت بخشش میں مل جائے گا
اشعار 8
اے غم تو محبوب دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھول کر ہمیں لپٹ گیا ہے جیسے تیری آرزو پوری ہو جائیں گی
اشعار 9
اے عقلمندوں اگر ان کی توجہ ہماری طرف درست رہی تو ہم جیسے دیوانوں مخبوط الحواسوں کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا
اشعار 10
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نے اللہ تعالی کو بخشش پر تیار کر لیا ہے تو بڑھتے بڑھتے بخشش عام ہو جائے گی
اشعار 11
اے رضا ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے ہر کام اس کے وقت پر گروی رکھا ہوا ہے تو دل کو بھی آرام میسر ہو جائے گا اور پریشانیاں دور ہوجائیں گی
नाते पाक
लुत्फ़ उनकाका आम होही जाएगा
शाद हर ना काम हो ही जाएगा
जान दे दो वादएऐ दीदार पर
नक़द अपनादाम हो ही जाएगा
बे निशानों का निशां मिटता नहीं
मिटते मिटते नाम हो ही जाएगा
यादे गेसू जिक्रे हक है आह कर
दिल में पैदा लाम हो ही जाएगा
साइलो दामन सखी का थाम लो
कुछना कुछइन आ़म होही जाएगा
यादें अब्रू करके तड़पो बुलबुलो
टुकड़े टुकड़े दाम हो ही जाएगा
मुफलिसो उनकी गलीमें जा पडो
बागे़ खुल्द इकराम हो ही जाएगा
ग़म तू उनको भूल कर लिपटा है यूं
जैसे अपना काम हो ही जाएगा
आक़िलो उनकी नज़र सीधी रहे
बोरों का भी काम हो ही जाएगा
अब तो लाई है शफाअ़त अ़फू पर
बढ़ते बढ़ते आ़म हो ही जाएगा
ए राजा़ हर काम का एक वक्त है
दिल को भी आराम हो ही जाएगा
0 Comments
No link send