bacchon ki Eid miladunnabi,eid milad un nabi 2022 & 2023

bacchon ki Eid miladunnabi

بچوں کے عید میلاد النبی ﷺ

بچوں کوحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سکھائیں

اولاد کی تربیت اس نہج پر کریں کہ آقائے دوجہاں ﷺ کی محبت کاجذبہ بچپن ہی سے ان کے دلوں میں راسخ ہوجائے۔ اس جذبہ محبت کے فروغ کیلئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کومنانے کی ترغیب دینے سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔ اس ضمن میں ہماری رہنمائی ایک حدیث مبارکہ سے ہوتی ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اپنی اولاد کو حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم دینے کی تلقین فرمائی ہے

أدبوا أولاد کم علی ثلاث خصال: حب نبيکم وحبّ اهل بيته و قرأت القرآن (سيوطی، الجامع الصغير، 1 : 25، رقم: 311)

ترجمہ:”اپنی اولاد کو تین چیزوں کا ادب سکھاؤ: اپنے نبی کی محبت، اہل بیت کی محبت اور قرآن کی تلاوت کا ادب۔

بہت سے گھرانوں میں بچوں کی سالگرہ بڑے جوش وجذبے سے منائی جاتی ہے۔ رنگ برنگے کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ اُن کے دوستوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن اس سے بڑھ کر اہتمام کا حقدار ہے۔

اس ماہ مبارک میں بچوں کی محفل نعت کا خصوصی اہتمام کریں اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچوں کیساتھ شفقت ومحبت بھرے واقعات اوراُن کے بچپن کے واقعات بیان کریں۔ محفل کے اختتام پر بچوں کیلئے ضیافت کا اہتمام کریں۔

یکم ربیع الاوّل تا 12 ربیع الاوّل تک آپ بچوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت بیان کریں تاکہ بچوں میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔

بچوں کو درود و سلام پڑھنا سکھائیں اور اس کے اجروثواب کی اہمیت کو اجاگر کریں۔

اپنے گھر میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ کھانا تیار کرکے بچوں کو کھلائیں۔

عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن بچوں کو نئے کپڑے پہنائیں اور عورتیں مہندی اور چوڑیوں کا خاص اہتمام کریں

درود وسلام

اس ماہ مبارک میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے تعلقِ غلامی کو مضبوط کرنے کیلئے کثرت کیساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں اور نماز فجر کے بعد کھڑے ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں درود و سلام کانذرانہ پیش کریں

پوسٹ پڑھنے کے لئے شکریہ اگر میری پوسٹ اچھی لگی ہو ہو تو اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں بھائی پہنچ جائیں

بچوں کوحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سکھائیں

اولاد کی تربیت اس نہج پر کریں کہ آقائے دوجہاں ﷺ کی محبت کاجذبہ بچپن ہی سے ان کے دلوں میں راسخ ہوجائے۔ اس جذبہ محبت کے فروغ کیلئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کومنانے کی ترغیب دینے سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔ اس ضمن میں ہماری رہنمائی ایک حدیث مبارکہ سے ہوتی ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اپنی اولاد کو حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم دینے کی تلقین فرمائی ہے

أدبوا أولاد کم علی ثلاث خصال: حب نبيکم وحبّ اهل بيته و قرأت القرآن (سيوطی، الجامع الصغير، 1 : 25، رقم: 311)

ترجمہ:”اپنی اولاد کو تین چیزوں کا ادب سکھاؤ: اپنے نبی کی محبت، اہل بیت کی محبت اور قرآن کی تلاوت کا ادب۔“

بہت سے گھرانوں میں بچوں کی سالگرہ بڑے جوش وجذبے سے منائی جاتی ہے۔ رنگ برنگے کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ اُن کے دوستوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن اس سے بڑھ کر اہتمام کا حقدار ہے۔

اس ماہ مبارک میں بچوں کی محفل نعت کا خصوصی اہتمام کریں اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچوں کیساتھ شفقت ومحبت بھرے واقعات اوراُن کے بچپن کے واقعات بیان کریں۔ محفل کے اختتام پر بچوں کیلئے ضیافت کا اہتمام کریں۔

یکم ربیع الاوّل تا 12 ربیع الاوّل تک آپ بچوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت بیان کریں تاکہ بچوں میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔

بچوں کو درود و سلام پڑھنا سکھائیں اور اس کے اجروثواب کی اہمیت کو اجاگر کریں۔

اپنے گھر میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ کھانا تیار کرکے بچوں کو کھلائیں۔

عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن بچوں کو نئے کپڑے پہنائیں اور عورتیں مہندی اور چوڑیوں کا خاص اہتمام کریں

درود وسلام

اس ماہ مبارک میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے تعلقِ غلامی کو مضبوط کرنے کیلئے کثرت کیساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں اور نماز فجر کے بعد کھڑے ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں درود و سلام کانذرانہ پیش کریں

پوسٹ پڑھنے کے لئے شکریہ اگر میری پوسٹ اچھی لگی ہو ہو تو اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں بھائی پہنچ جائیں

Post a Comment

0 Comments