Yahoo ka wazifa,allah ke naam ki fazilat, Naat Paak Urdu

Yahoo ka wazifa

یاھو 
اللہ کے نام کی فضیلت

دوزخ کی آگ کے لیے قوت حافظہ کے لیے لیے سحر جادو کے

 لیے لیے اور اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے کے لئے

یاھو یہ اللہ تعالی کا نام ہے صاحب تنویر الاسماء تحریر

فرماتے ہیں کہ تحقیق کرنے والوں نے اس کو اسم اعظم کہا

 ہے اور یہ خاص ترین نام ہے اسمائے باری تعالی سے اور

 اسماءحسنہ میں سب سے پہلے واقع ہوا ہے اگر کوئی

 شخص 29 مرتبہ ھو کہے تو دوزخ کی آگ اس پر حرام ہو

 جائے جس کا دل آخرت کے خوف سے لرزتا ہو اللہ ہو کا ذکر

 کرے حشر میں مطمئن ہو گا انشاء اللہ اور تنویر الاسماء

 میں ہے) کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر

 کوئی شخص جمعرات کو روزہ رکھے اور چینی کے پیالے پر

لا الٰہ اللّٰہ ھوُ لکھ کر بارش کے پانی یا چشمہ کے پانی سے

 دھو کر روزہ افطار کرے مرض نسیان یعنی بھولنے

کی مرض ختم ہو جائے اور جو بھی یاد کرے گا کبھی اس

کو بھولے گا نہیں اور اگر سحر جادو یا ٹونے والے کو پلائے

 تو سحر اور جادو فورن دفع ہو جائے گا انشاء اللہ اور اگر

 لکھ کر اپنے پاس رکھے تو ہربلا سے محفوظ رہے گا دشمنوں

 پر فتح پائے اور ہر اچھے برے کی نظروں میں مقبول رہے گا

 ہردل کو عزیز رہے گا اور اگر ایک مجلس میں بارہ ہزار

 مرتبہ یا اللہ یا ھو کہے کہ جنّ و انس و ہوش جملہ

 مخلوقات مسخر و فرمابردار ہو  اور علوم مخفیات منکشف

 ہوں یعنی جو چھپے ہوئے علوم ہے وہ سب ظاہر ہوں گے اگر

 یہ پوسٹ اچھی لگی ہو تو ثواب کی نیت سے اپنے دوستوں

 کے پاس ضرور شیئر کریں تاکہ دوسرے بھی فائدہ اٹھا سکیں


Post a Comment

0 Comments