Aaqa hai hamara maula hai hamara | jo sabse hasin sabse alag, आक़ा है हमारा नात | Urdu Naat

 Aaqa hai hamara maula hai hamara | jo sabse hasin sabse alag, आक़ा है हमारा नात | Urdu Naat

Aaqa hai hamara maula hai hamara



آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

جو سب سے الگ سب سے حسین
سب سے ہے پیارا

آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

کہتے ہیں جسے آمنہ بی بی کا دلارا
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

سوکھی ہوئی لکڑی کو جو تلوار بنا دے
انسان تو انسان درختوں کو چلا دے
انگلی کے اشارے سے کرے چاند دو ٹکڑے
ڈوبے ہوئے سورج کو جو بلواوے دوبارہ
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

وہ مالک و مختار ہیں مختار ہیں مختار
ایسے میرے سرکار ہیں سرکار ہیں سرکار

خود فاقہ کیا اس نے مگر سب کو کھلایا
بیواؤں یتیموں کو کلیجے سے لگایا
ایک دودھ کے پیالے میں ہی 70 کو پلایا
کرتا ہے مدینے سے جو دنیا کا نظارہ
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

وہ جس کے صحابہ بھی ستاروں کی طرح ہیں
اور آل نبی راج دلاروں کی طرح ہیں
ہیں جتنے مخالف وہ گواروں کی طرح ہیں
ہم لوگ دیوانے ہیں لگائیں گے یہ نعرہ
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

سرکاٹ بھی ڈالو گے تو دیوانہ کہے گا
جو کہہ دیا مولا نے وہی ہو کے رہے گا
مشہور ہے فقط اس کا ہی فرمان چلے گا
وہ جس پہ ہے اللہ نے قران اُتارا
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

محبوب خدا نبیوں کے سلطان کے صدقے
دنیا یہ بنی صاحب قرآن کے صدقے
یہ دل یہ جگر سب اسی ذیشان کے صدقے
وہ جن کے ہی ٹکڑوں پہ کرے دنیا گزارا
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

کیا مانگوں بھلا اب میں نعیم اپنے خدا سے
میں نعت نبی پڑھنے لگا اس کی عطا سے
سب کچھ ہے ملا سرور عالم کی دعا سے
روشن کیا یہ جس نے یہ مقدر کا ستارہ
آقا ہے ہمارا مولا ہے ہمارا

Post a Comment

0 Comments